ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل بیٹیوں سے کیا کہا؟

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی اپنی دونوں بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہائش پزیر ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا نے مبینہ طور پر بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

والد کی اچانک موت کے بعد ملائکہ اروڑا اور ان کے اہلِ خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی موت کی اطلاع دی اور کہا کہ ہمیں اپنے پیارے والد انیل مہتا کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے، وہ ایک نرم روح، ایک بہترین نانا، ایک پیار کرنے والے شوہر اور بہترین دوست تھے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہمارا خاندان اس وقت گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے رازداری کی درخواست کرتے ہیں، ہم آپ کی حمایت اور احترام کی تعریف کرتے ہیں۔

65 سالہ انیل مہتا کی موت کے بعد مسلسل مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، ڈانسر کی والدہ اور آنجہانی کی اہلیہ جوائس پولی کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ گھر میں تھیں، بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب غیر متوقع طور پر کمرے میں اپنے شوہر کی چپل دیکھی تو انہیں گھر میں ہی ڈھونڈنا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب شوہر گھر میں نہیں ملے تو انہوں نے بالکونی سے باہر دیکھا تو اپارٹمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا ہوتا دکھائی دیا، ایک سیکیورٹی گارڈ مدد کے لیے چیخ رہا تھا تو احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالکونی سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے انیل مہتا نے اپنی دونوں بیٹیوں کو فون کال کر کے واپس بلایا اور کہا کہ میں تھک گیا ہوں۔

واضح رہے کہ جس وقت انیل مہتا کی موت واقع ہوئی اس وقت ملائکہ اڑورا شہر میں نہیں تھیں، بلکہ کام کے سلسلے میں پونے جا رہی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*