ملتان: مظر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید پر مسافر وین کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد 3 خاتون 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ اور ایک ہی خاندان سے تھا، وہ ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلیے جارہے تھے
Loading...