مختلف علاقوں میں سڑکیں دھنسنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم

ہفتے اور اتوار کے روز بارش کےباعث مختلف علاقوں میں سڑکیں دھسنے سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی5 نمبر کے قریب بارش کے باعث روڈ دھسنے سے برف کا ٹرک الٹ گیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں نجی کمپنی نے تاریں ڈالنےکے لیے روڈ کو کھدائی کے بعد مٹی سے بھردیا تھا ، لیاقت آبادسندھی ہوٹل اورگارڈن میں سڑک دھسنےسےٹریفک کانظام درہم برہم ہوا،گرومندر کے قریب درخت سڑک پر گر گیاجس کے باعث لسبیلہ سے گرومندر جانیوالی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ،دریں اثنا شارع فیصل سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو 1122نے دفاتر سے لوگوں کو نکالنے کا کام کیا اور 50سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ، کئی دفاتر کے گرائونڈ فلورز میں پانی بھرگیا تھا ،علاوہ ازیں ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کے اعلامیے کے مطابق بارش کے دوران کافی تعداد میں بند ہونے والی گاڑیاں ٹریفک ایسٹ کے افسران واہلکاروں نے اسٹارٹ کروائیں یا محفوظ جگہوں پر ٹو چین کےذریعے منتقل کر ائیں، کراچی پولیس چیف کی ہدایات پر ضلع کیماڑی کی موچکو چیک پوسٹ سے لیکر بن قاسم تک، منگھو پیر جیسے مضافاتی علاقوں لیاقت آباد جیسے گنجان آباد محلے اور گڈاپ سپر ہائی وے سے لیکر اولڈ سٹی ایریا تک پولیس کے موبائل یونٹس نے بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*