پاکستانی اداکار فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو کے بعد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس دوسری اہلیہ کی گھر میں شاندار استقبال کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔
فیروز خان کی بھارتی اداکارہ سے افیئر کی خبریں سرگرم
پہلی اہلیہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد فیروز خان اپنی لو لائف کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے اور انکا نام بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری سے بھی جوڑا گیا لیکن سوشل میڈیا پر 31 مئی کو وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے فیروز خان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
وائرل ویڈیو میں فیروز خان کو سیاہ کُرتے میں ملبوس ہوکر مایوں کی مناسبت سے تیار دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فیروز خان کا دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی ویڈیو ہے
Loading...