ماہرہ خان کی بیٹے کی پیدائش کے وقت لی گئی یادگار تصویر پہلی بار وائرل

  کراچی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی پیدائش کے وقت لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز 15 ستمبر کو ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی 15ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ بھی جاری کی۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی 15 سال پُرانی تصویر پوسٹ کی جوکہ اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش کے وقت اسپتال کے کمرے میں لی گئی تھی۔

مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان محبت بھری نظروں سے اپنے اکلوتے اور نومولود بیٹے اذلان کو دیکھ رہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں 24 برس کی عُمر میں اپنی کُل کائنات کو دیکھتے ہوئے، صرف میرا اذلان۔

اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے بیٹے اذلان کی پیدائش سال 2009 میں 15 ستمبر کو ہوئی تھی۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے اذلان سمیت تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، وہ اچھے راستے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شیطان کے شر سے محفوظ رہیں، آمین۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ پہلی شادی کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے، اداکارہ کی یہ شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد، ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*