تازہ ترینتجارتی خبریں31 مارچ ،
مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، 9 مہینوں میں ڈالر ساڑھے 16 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں مارچ کے آخری روز ڈالر کا بھاؤ 84 پیسے مہنگا ہوکر 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔
رواں مالی سال مارچ میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 6 روپے دو پیسے بڑھی ہے۔ جبکہ مالی سال کی ابتدائی 9 مہینوں میں ڈالر کا بھاؤ 25 روپے 94 پیسے بڑھا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے اضافے سے 185 روپے کا ہے۔