ماریہ بی کا فلسطینی ڈیزائن پرمشتمل کلیکشن لانچ، آمدنی عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے فلسطینی ڈیزائن پر مشتمل اپنا تازہ کلیکشن لانچ کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اس فیشن مہم سے حاصل ہونے والی رقم اہل فلسطین کو عطیہ کی جائے گی۔

فلسطینی پرچم کے رنگوں میں آراستہ نیا کلیکشن سرخ، سفید، سیاہ اور سبز خصوصیات کے پرنٹس روایتی فلسطینی کیفیہ کی یاد دلاتا ہے۔

ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ساتھ نئے کلیکشن کو لانچ کرنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ یہ کلیشن اتحاد اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

ماریہ بی کے نئے کلیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں سوشل میڈیا پر ان کے کام کی تعریف کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماریہ بی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے کمرشل فائدے کے لیے فلسطینی کاز کا استعمال کررہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*