لاہورمیں 24 گھنٹےمیں جرائم کی 250 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور کی مختلف سڑکوں پر ڈکیتی کے 12 واقعات ہوئے۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن کے دوران لاہور میں چوری کے 150 واقعات رونما ہوئے جب کہ 57 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہریوں سے ایک کار اور 2 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جب کہ 3 گھروں اور 8 دکانوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مارکی۔