لاہور: صحافی حسنین شاہ کا قتل، 3 ملزم گرفتار

لاہور میں قتل کیے گئے صحافی حسنین شاہ کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا، مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیرِ حراست تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور پریس کلب کے باہر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نجی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی حسنین شاہ کو ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ماسک پہنے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی کی چھاتی اور گردن پر 10 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مقتول مدینہ کالونی باغبان پورہ لاہور کے رہائشی تھے، جنہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بچے چھوڑے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*