ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ریاض کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے سوا 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر طارق محمود نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اس کی نیند کے دوران ہوئی۔
بیگ مشکوک ہونے پر اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 2 اعشاریہ 198 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔