لاہور جلسے کے بعد عمران خان کی پہلی ٹوئٹ

سابق وزیراعظم عمران خان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے تحت انہوں نے پہلا جلسہ پشاور  دوسرا کراچی اور تیسرا  گزشتہ روز لاہور میں کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لاہور جلسے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ ویڈیو میں جلسے کے فضائی مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لاہور  جلسے کو اپنے 26 سالہ سیاسی کیرئیر کا بڑا جلسہ قرار دیتے ہوئے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا  کیا۔

اد رہے کہ تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کیا  تھاجہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*