قوم کا دفاع افواج شہادتیں دے کر کر رہی ہیں: کامران ٹیسوری

گور نرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم کا دفاع افواج شہادتیں دے کر کر رہی ہیں، مضبوط فوج ہی کسی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے۔

کامران ٹیسوری نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  گورنر ہاؤس میں یومِ دفاع کا پروگرام جوش جذبے سے منائیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمنوں کو پیغام دیں گے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھ میں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*