پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مشکلات میں کامیابی کا عزم رکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا کہ کوئی ایسی رکاوٹ نہیں جسے قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دور نہ کر سکے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز شریف لکھتے ہیں کہ قائداعظم کا نصب العین کام، کام اور کام قوم کے روشن مستقبل کے لیے مینارہ نور ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور مشکلات میں کامیابی کا عزم رکھے۔