پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تحریک سے تشبیہ دے ڈالی۔
ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شیئر کی گئی ٹوئٹ میں درج تھا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں کوئی موومنٹ رمضان میں نہیں چلی، یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ رمضان میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل رہے ہیں۔
صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ قائد اعظم کی لیڈرشپ میں تحریک پاکستان رمضان کے مہینے میں چلی تھی اور اس کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک عمران خان کی لیڈر شپ میں چل رہی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو ٹیگ بھی کیا، ساتھ ہی امپورٹڈ _ حکومت _ نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔