فی تولہ سونا 2,900 روپے سستا؛ پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے پر آ گئی

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 486 روپے کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کمی سے 4685 ڈالر کا ہوگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، پاکستان میں فی تولہ چاندی 142روپے کمی سے 7 ہزار 957 روپے کی ہو گئی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*