
عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کے دارالحکومت تہران کا اہم دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے؛ رپورٹ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، سیکیورٹی کے اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جبکہ ان کے دورے کے اہم ایجنڈے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کے بطور ثالث متوقع کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔
