فیصل آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حویلی کی خستہ حال دیوار دروازہ بند کرتے ہوئے گری تھی۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے گاؤں بستی کلواڑ میں دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

مرنے والے بچوں کی عمریں  4  سے 7 سال کے درمیان تھیں جس میں 5 بچیاں اور ایک بچہ شامل تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچے دیوار کے پاس کھیل رہے تھے۔

فیصل آباد میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں   چک 6 میں حویلی کی دیوار گرنے سے 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیاں ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے 8 سالہ معظم اور 4 سالہ پری بہن ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*