02 اپریل ، 2022
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کے دونوں اوپنرز صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی جب کہ دوسرے اوور میں جارحانہ بلے باز اور کپتان ایرون فنچ کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
پاکستان نے آسڑیلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ہم سیریز جیتنے کے لیے پُراعتماد ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مچل سوئپسن کی جگہ جیسن بیرن ڈورف کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔