فیروز خان کی بیٹی کیساتھ دوسری اہلیہ کا نامناسب رویہ، مداحوں کی تنقید

کراچی: حال ہی میں ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔


سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اپنی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین ناخوش نظر آئے۔

مذکورہ تصویر کسی تفریحی مقام پر خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی، تصویر میں فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کے بالکل ساتھ دوسری اہلیہ کھڑی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ  کر مسکرا رہے ہیں جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ اُن کی بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ کرتی نظر آئیں اور اُن کے چہرے کے تاثرات بھی خوشی والے نہیں تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*