فواد چوہدری کو نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پارٹی رہنما فواد چوہدری کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی حراست کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہ پولیس کی گاڑیاں ہیں جو فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*