فواد چوہدری اور سعد رفیق کی اسمبلی میں گفتگو کی ویڈیو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

میڈیا پر ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برسانے والے پاکستان تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور فواد چوہدری کی قومی اسمبلی اجلاس  میں پرسکون انداز میں گفتگو  کرتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم کے  خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گئے اسمبلی کے ہنگامہ  خیز اجلاس  میں سعد رفیق اور فواد چوہدری اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی ہونے کے بعد آپس میں گفتگو  کررہے ہیں تاہم دونوں رہنماؤں کی گفتگو کی تفصیل سامنے نہیں آئی البتہ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر تبصرے کررہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*