فرحان اختر نے اپنی فلم سے پریانکا چوپڑا کو باہر کردیا؟

بھارتی اداکار و ہدایتکار فرحان اختر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں  اداکارہ پریانکا چوپڑا کے متبادل کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی خواہشمند ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی نوزائیدہ بچی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے سوشل میڈیا سے بھی بریک لے لیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ان مصروفیات کی وجہ سے اداکارہ اپنی فلم ’جی لے ذرا‘ کی شوٹنگ جاری نہیں رکھ سکیں گی اور اسی خیال کی وجہ سے ان کا متبادل ڈھونڈا جارہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرحان اختر کی پروڈکش میں بننے والی فلم میں اداکارہ کترینہ کیف، اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اہم کردار تھا لیکن اب پریانکا کے کردار کے لئے متبادل اداکارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دنیا کو اپنی بیٹی کی پیدائش کے متعلق آگاہ کیا تھا جو کہ سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*