پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی غیر ملکی ٹی وی پریزنٹر کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
وسیم اکرم کے ساتھ ڈانس کرنے والی خاتون ٹی وی پریزنٹر یاشیکا گپتا نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔
خاتون ٹی وی پریزنٹر نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہےکہ ہر کسی کو سیونگ کے سلطان کے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے دوران بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔
ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا