غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سندھ ہلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

آرڈیننس1979.82 شق (1)19 کے تحت رہائشی پلاٹ پر کمرشل،فلیٹس یونٹس کی تعمیر اور فروخت غیرقانونی ہے

کثیر منزلہ عمارتوں میں پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائےگی، ڈی جی

کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا. ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد یاسین شر بلوچ نے اس بارے میںکہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی, بغیر بلڈنگ پلان کی منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی.انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کثیر منزلہ عمارتوں میں پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور پینل ھاسپیٹلز بحال کیے جائیں. یاسین شر بلوچ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس1979.82 شق (1)19 کے تحت رہائشی پلاٹ پر کمرشل،فلیٹس یونٹس کی تعمیر اور فروخت غیرقانونی ہے،ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سرمایہ کاری کرنے والے شہری جان لیں کے اسی ضمن میں ٹھیکیداروں، بروکروں اور خریدار کے درمیان لین دین کرنا غیر قانونی ہے، غیر قانونی سب لیز کے اجرائ میں ملوث عناصروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.ڈائرئکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس 1979.82 کے تحت غیر تعمیرات میں ملوث افراد کو 3 سال قید اور 50 ھزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*