غیراخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے لیک کیں، حریم شاہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز  قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نےان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا۔

حریم نے بتایا کہ یہ ویڈیوز کچھ سال قبل میں نے خود اپنے موبائل سے  بنائی تھیں، ان میں سے  ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جب کہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت صندل خٹک اور عائشہ ناز میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کرکے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کردیں گے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آجاتا کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

حریم کے مطابق صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوشحال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جاچکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کرکے لیک کردیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*