غزہ کے مجاہدین کی مدد تمام نفلی عبادات سے افضل ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی: مفتی اعظم پاکستان و شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عبادت غزہ کے لوگوں اور مجاہدین کی مالی امداد ہے، مٹھی بھر مجاہدین نے اسرائیل اور اس کے حواریوں کا غرور خاک میں ملادیا۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مدینے منورہ تک پہنچنے کا ہے، گریٹر اسرائیل کے نقشے میں مدینہ بھی آتا ہے، اسرائیل اگر کامیاب ہوجاتا ہے تو خطے کے کسی ملک کی خیر نہیں۔

مفتی اعظم و سابق چئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حواریوں نے بربریت کا بازار گرم رکھا ہے اور حماس نے جس طرح مزاحمت کی ہے وہ سلام کے مستحق ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*