‎عمران کی حکومت کو وارننگ

انتخابات اگر 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے،، اس تحریک سے پاکستان کو حقیقی جمہوریت ملے گی، چیئرمین پی ٹی آئی

اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا، 20 سے 25 دن ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور گورنرز نے اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دی

یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی یعنی حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے، آج صورتحال سب کے سامنے ہے ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، ہمارے سامنے 2 راستے تھے ایک تشدد اور پتھراو¿ اور دوسرا جیل بھرو تحریک

ملک میں معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں، عوام جیل بھرو تحریک کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں، عمران خان کا وڈیو لنک پر خطاب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات اگر مقررہ 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، اس تحریک سے پاکستان کو حقیقی جمہوریت ملے گی۔ اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے جیل بھرو تحریک کے لیے رضا کاروں سے نام مانگ لیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیل بھرو تحریک کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی یعنی حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے، الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا، ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج صورتحال سب کے سامنے ہے ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، ہمارے سامنے 2 راستے تھے ایک تشدد اور پتھراو¿ اور دوسرا جیل بھرو تحریک۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک ایک قانون یعنی آئین کے تحت چلتے ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عدالتوں کے احکامات پولیس سنتی ہے اور نہ ہی ریاست توجہ دیتی ہے، عمران خان نے کہا کہ ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، مہینہ ہو گیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، ملک میں معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان نے مزید کہا مریم نواز کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا۔عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 دن ہو گئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*