’عمران صاحب سے بات کرناچاہتی ہوں، نمبرنہیں مل رہا‘: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں لیکن ان کا نمبر نہیں لگ رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران صاحب سے میں بات کرنا چاہتی ہوں ، نمبر نہیں مل رہا۔‘

انہوں نے ٹوئٹ میں فیصل جاوید خان کو بھی ٹیگ کیا جو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے سیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اس وقت عوام کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں اور اس سیشن کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال بھی دی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*