عمران ذہنی مریض بن چکے، اسپتال میں داخل کرانا چاہیے: حافظ حمداللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے، تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چوبیس گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیچارے کو نیند میں بھی مولانا نظر آ رہے ہوتے ہیں۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والا غلط اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*