عمران خان کی عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔

آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو اب تک شروع  نہیں ہوسکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجلاس نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ‘ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*