عمران خان پر عوام نے اعتماد پلس کیا ہے، فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پر عوام نے اعتماد پلس کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ آج لوگوں کے بارے میں بہت بتارہے تھے، جس علاقے سے وزیرقانون بنے وہاں سے ایک حلقہ نہیں جیت سکے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ جن کے ساتھ معاملات طے ہوبھی گئے تھے انہوں نے ان پر یقین نہیں کیا ان کو آج بھی ایک سرپرائز ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد لوگ بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، پاکستان کے جمہوری نظام کی کیا یہ اوقات ہے کہ دس بارہ ارب روپے سے غیر مستحکم کردے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر کن لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں سب جانتے ہیں اب یہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ بیرونی طاقتیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں یہ ان کی کٹھ پتلیاں بنی ہوئی ہیں ، ستائیس مارچ کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں پریڈ گراؤنڈ بنی ہوئی تھیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ ایک طرف ہے اورعمران خان ایک طرف کھڑا ہوا ہے، عمران خان پر عوام نے اعتماد پلس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے آج یہاں اپنی ناکامی کا اظہار کردیا ہے جن لوگوں نے شیروانیاں سلوائی ہوئی ہیں ان کے جیل جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ شارٹ مارچ بن گیا ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ نکلنے کو تیار نہیں تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*