عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی: شیخ رشید کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ  رشید  نے کہاکہ وزیراعظم  نے پیٹرول،  ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم  کی، ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے، اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی  خیر ہے، بلاول کو  اسلام آباد  آنے دیں ٹھیک ہے، 24 سال بعد  آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا ہماری حکومت  کو کریڈٹ جاتا ہے، ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی  لینڈ کا دورہ ناکام  بنایا۔

شیخ رشید نے بلاول  بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر  کہا کہ 

یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنوا

گھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے

وزیر داخلہ نے مزید  کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا، یوکرین اور دیگر ممالک میں جوہورہا ہے وہ  ہمارے سامنے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*