عمران خان مقبول ترین سیاست دان ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت سب سے مقبول ترین سیاستدان ہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان تمام جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جنہوں نے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا کر عدم اعتماد کی تحریک چلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے آج پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان مستعفی ہوجائے پھر دیکھیں گے یہ سب کس طرح ملک چلاتے ہیں۔

ن کا کہنا تھا کہ میں آج سیاسی تناظر میں ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہوگیا ہے لڑائی گلی محلے تک چلی گئی ہے جس کی پیش نظر میں عوام سے درخواست کرونگا کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ساتھی نہیں ہوں ، میں نے ہمیشہ اکیلی سیٹ پر سیاسیت کی ہے اور آج میں ان چور اور لٹیروں کے خلاف سیاسی جنگ کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ان کو ٹھکانے لگانا میری سیاسی ذمہ داری ہے اور اب عمر کے اس حصے میں بھی ان خلاف لڑوں گا کیونکہ سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمےداری ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں جتنی جماعتیں ہیں وہ کبھی مل کر نہیں رہ سکتی ہیں اور آئندہ ان24گھنٹوں میں ہر گھنٹے صورتحال تبدیل ہوگی۔

اس موقع پر شیخ ریشد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کروائے اور اگر الیکشن نہ کروائیں تو پی ٹی آئی کے لوگ مستعفی ہوجائیں۔

اس پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ پیر کو ان کی ریٹائرمنٹ کا دن تھا لیکن ان چور لٹیروں کے خلاف ابھی انہیں عمران خان کے ساتھ لڑنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان بھی کیا ہے کہ وہ رمضان کے بعد بطور اینکر بھی کسی نجی تی وی چینل پر نظر آئینگے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*