عمران خان حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ نواز شریف  حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز شریف لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے وقت پر ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی، ناکارہ پلانٹس  سے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وقت پر ایندھن نہ خریدنے سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*