عمران خان اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہیں جسے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں بلکہ ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون سے سمجھ آ جاتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “عمران خان اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

  1. یہ بے غیرت چرسی جو منہ میں اتا ہے وہ بک دیتا ہے نشیری شرابی حرام خور پورے پنجاب کے ساتھ پورے پاکستان کو برباد کیا ہوا ہے ان بغیر تو نے نون لیگ کا پٹو اللہ پاک ایسے مرض میں مبتلا کرے کہ ان کی نسلیں بھگتیں اس مرض کو لا غارت کرن بغیرتو کو عبرت کا نشان بنا دے فرعون کی طرح جو میں منہ میں اتا ہے وہ بک دیتے ہیں بے غیرت جب کہ خود اسرائیل کے پٹو ہیں یہ ان کے قدموں میں بیٹھنے والے بے غیرت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*