لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو بوجھ قرار دیدیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں کیونکہ عمران خان ایک بوجھ بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے اور آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔
لیگی رہنما نے تحریک عدم اعتماد کے عمل کا اسی ہفتے آغاز کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔