علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات

علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ  نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

وزارت اعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، مشتاق غنی، علی امین گنڈاپور اور عاطف خان وزارت اعلیٰ کے لیے گروپ کے ساتھی یا خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا، ٹکٹ کی تقسیم پر بھی عاطف خان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر عاطف خان کو نظر انداز کیا گیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*