عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلک جاوید نے حلف دیا اس کا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری بھی آکر حلف دیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میری اور میری بیٹی کی زندگی خطرے میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمعرات کو اٹھایا گیا تھا اور وحدت کالونی تھانے میں ایس ایچ او غلیظ گفتگو کرتا رہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*