عرفان صدیقی کی آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا، اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وقت مانگا ہے، وہ بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نمبر گیم کا کا مسئلہ نہیں ہے، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*