29 اپریل 2020 کو انتقال کرنے والے بالی وڈ اداکار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر نےاپنی سالگرہ پر ایک جذبانی نوٹ لکھا ہے۔
حال ہی میں سوتاپا نے اپنی سالگرہ کے جشن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور ساتھ ہی عرفان خان کو یاد کرتے ہوئےلکھا کہ ” ایک دوسرے کے ساتھ گزاری گئی 32 میں سے 28 سالگرہ یاد نہ رکھنے کی وجہ سے، جاؤ عرفان میں نے تمہیں معاف کیا۔
سوتاپاسکدر نے مزید لکھا کہ ” سالگرہ سے ایک رات قبل میں ایک منٹ کے لیے بھی اپنی پلکیں نہیں جھپکا سکی، میں چہل قدمی کرتے ہوئے آپ کی باتیں سوچتی رہی جو آپ میری سالگرہ فراموش کرنے کے فلسفیانہ جواز پیش کیا کرتے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ اپنی سالگرہ نہ منانے اور بھولنے کے بعد، مجھے خوشی سے آپ کی وجوہات کو قبول کرنا یاد ہے۔”
سوتاپا سکدار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں بیٹوں بابل اور آیان میری سالگرہ نہیں بھولے۔ کیا آپ نے جاگ کر انہیں یاد دلایا، جسے آپ یہاں ہمیشہ بھول جاتے تھے۔ آج دونوں بچے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اور ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔”
واضح رہے کہ عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 میں کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے اسپتال میں ہوا تھا۔