عثمان خالد کو لڑکی بناکر تصویر ‘ڈیٹنگ ایپ’ پر اپ لوڈ

اداکار عثمان خالد بٹ کی تصویر خاتون کی شکل میں ڈیٹنگ ایپ پر اپ لوڈ کردی گئی۔

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جہاں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے وہیں یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے جس کی حالیہ مثال شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ پیش آیا واقعہ ہے۔

کچھ روز قبل ایک سوشل میڈیا صارف نے عثمان خال بٹ کے فیمیل ورژن کی تصویر شیئر کی اور اداکار کو مینشن کرتے ہوئے مطلع کیا کہ آپ کی تصویر ڈیٹنگ ایپلی کیشن ‘بمبل’ پر عمیرہ کے نام سے اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

تاہم اداکار نے صارف کو جواب دیا اور کہا کہ مجھے یہ جعلی تصویر دیکھ کر  بالکل حیرانی یا پریشانی نہیں ہوئی، البتہ میں اپنی کزن کا ہمشکل ہوں جس پر کبھی کبھی پریشان ہوجاتا ہوں۔

جہاں سوشل میڈیا کے کچھ صارفین کی جانب سے اس حرکت کو انتہائی غیر اخلاقی قرار دیا وہیں کچھ افراد نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*