عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کرپشن بینقاب

ڈائریکٹر و ایڈیشنل ڈائریکٹر عباسی اسپتال نے ایس اے باغبتی اینڈ کو کے پروپرائٹر سے ساڑھے 11 لاکھ روپے ہڑپ لیے گئے

متاثرہ کمپنی نے میونسپل کے ایم سی کو شکایتی درخواست جمع کرادی

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران صمدانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اشعر زیدی کے خلاف ایس اے باغپتی اینڈ کو نے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو تحریری درخواست جمع کرادی ہے,
ایس اے باغپتی اینڈ کو کی جانب سے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو کی گئی شکایت میں لکھا گیا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں مالی سال 2023, 2024 کا زکٰوة ٹینڈر ہماری کمپنی نے حاصل کیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے مجھے بلایا تو وہاں ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر عمران صمدانی بھی موجود تھے , عمران صمدانی نے مجھے مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں ایک مریض کا زکٰوة فنڈ سے آپریشن کرانا ہے اسکے لیے ہمیں آرتھوپیڈک امپلانٹس کی ضرورت ہے یہ سامان ساڑھے 8 لاکھ روپے کا آئیگا لیکن یہ سامان 6 لاکھ روپے کا اس شرط پر مل سکتا ہے کہ رقم نقد دینی ہوگی, کچھ دنوں بعد ایڈیشنل ایم ایس عباسی ڈاکٹر اشعر زیدی نے مجھے فون کرکے کہا کہ سامان آچکا ہے آپ پیسے لیکر آجائیں, شکایتی درخواست کے لب لباب کے مطابق ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ان سے دھوکے اور بلیک میل کرکے ساڑھے 11 لاکھ روپے وصول کرلیےجبکہ سامان کا بل بھی نہیں دیا گیا جب انتظامیہ سے بار بار بل کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ زکٰوة کمیٹی کے چئیرمین نے بل منسوخ کردیا ہے, درخواست گذار نے نمائندہ قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انھوں نے شکایتی درخواست میونسپل کمشنر کے ایم سی کو جمع کرائی ہے انھوں نے کہا کہ میں نے ادھار رقم لیکر کام شروع کیا تھا اور اب 12 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں, اگر سرجری منسوخ ہوگئی تھی تو مجھے سامان واپس دلایا جائے, واضح رہے کہ 2 روز قبل ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال کو سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز تعینات کیا جاچکا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر اشعر زیدی کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہے, واضح رہے کہ اب چونکہ سینئر ڈائریکٹر کی کرسی پر خود ڈاکٹر عمران صمدانی موجود ہیں لہٰذا یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ متاثرہ کمپنی ایس اے باغپتی کی درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا جائیگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*