عام انتخابات : کراچی کے مختلف حلقوں میں کون آگے ، کون پیچھے؟


ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کراچی کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔

قومی اسملی کے حلقے این اے 234 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار فہیم خان 135 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے معین امیر پیرزادہ 96 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 239 پر کراچی ساؤتھ 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پی پی کے نبیل احمد گبول 1024 ووٹوں کےساتھ پہلے اور آزاد امیدوار محمد یاسر 828 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں



قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار خرم شیر زمان 371 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 34 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 125 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 276 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امید وار دوا خان صابر 148 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ این اے 243 کیماڑی 2 کے 310 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار شجاعت علی 204 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 42 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 699 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کراچی ویسٹ 2 کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امید وار عطااللّٰہ 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*