عروف میزبان اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معافی مانگ لی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر شہباز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کی اور لکھا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے قائد ایوان اور شہباز شریف مبارک ہو۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر معذرت قبول کریں ، آپ کو مبارک ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں روائتی شیروانی زیب تن کر کے ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔