عالمی ایوارڈ یافتہ سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی: کئی اہم سرکاری عہدوں پر خدمات سر انجام دینے والے سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے سابق سینئر بیوروکریٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تسنیم صدیقی کی عمر 82 برس تھی۔ ان کے سوگواران میں بیوہ،2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

تسنیم صدیقی کی نماز جنازہ کل بعد ظہر مسجد طارق نیوی ہاؤسنگ اسکیم میں ادا کی جائے گی۔

تسنیم صدیقی کی زندگی پر ایک نظر

تسنیم صدیقی نے 1965 میں سول سروس جوائن کی تھی اور انہوں نے 20 برس بطور سینئر بیورو کریٹ مختلف صوبوں میں خدمات انجام دیں۔

تسنیم صدیقی کا انکریمینٹل ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کا آئیڈیا آبادیوں کے مسائل کے حل میں گیم چینجر ثابت ہوا۔

سابق سینئر بیوروکریٹ کا کراچی میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم خدا کی بستی بسانے میں اہم کردار تھا۔

تسنیم صدیقی کی اہم ترین خدمات میں حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سندھ کچی آبادیز اتھارٹی شامل ہیں۔

سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کو عالمی رامون مگسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*