عائشہ عمر اس سال شادی کر رہی ہیں؟ تاریخ کا اعلان بھی ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر جوکہ اپنے معروف کردار خوبصورت کے نام سے جانی جاتی ہیں، جلد شادی کرنے والی ہیں۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر نے بطورِ مہمان شرکت کی جہاں موجود ماہر نجوم سامعیہ خان نے اداکارہ کی شادی سے متعلق پیشگوئی کرکے سب کو حیران کر دیا۔

ماہر نجوم  نے بتایاکہ عائشہ عمر تیاری کرلیں کیونکہ اس سال کے اختتام  یعنی دسمبر میں ان کی ایک مشہور شخصیت سے شادی ہونے والی ہے۔

اس پیشگوئی کو سن کر عائشہ عمر خود بھی حیران رہ گئی اور سامعہ خان سے پوچھا کہ میں یہ بات مان لوں؟

وہاں موجود مہمانوں اور خود شو کے میزبان نعمان اعجاز نے بھی مثبت جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی! آپ ان ماہر نجوم کی بات کو مان لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ کالج کی محبت سے اُن کی شادی نہ ہو سکی لیکن وہ شخص اب اُن کے بہت اچھے دوست ہیں۔

دورانِ پروگرام میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کتنے فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کالج کی محبت کا اختتام شادی پر ہی ہوتا ہے؟‘

اس سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ ’15 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ کالج کی محبت کا اختتام شادی پر ہوتا ہے۔

اس دوران عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ اُنہیں بھی کالج میں ایک شخص سے محبت ہوئی تھی، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور کالج میں بھی اُن کی لو اسٹوری کے خوب چرچے تھے۔

عائشہ عُمر نے کہا کہ اس شخص کی شادی ہوگئی کیونکہ وہ خود اُس وقت شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری اُن سے شادی نہیں ہوئی لیکن وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اُن کے لیے بہت خوش ہوں۔

  عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اگر وہ مجھے اس وقت دیکھ رہے ہوں گے تو اُنہیں معلوم ہوجائے گا کہ میں اُن کے بارے میں ہی بات کر رہی ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*