عائشہ بیگ نے شاہ ویر جعفری کو گھر سے نکال دیا

اکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب کے معروف وی لاگر شاہ ویر جعفری کو اہلیہ، عائشہ بیگ نےگھر سے باہر نکال دیا ہے۔

سال 2021 کے بہترین وی لاگر کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس تصویر میں شاہ ویر جعفری کو گھر سے باہر گیراج میں ایک تکیے، لحاف کے ساتھ چارپائی  ڈال کر موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ ویر جعفری کا اپنی اس پوسٹ کےکیپشن میں بتانا ہے کہ ’وہ اپنی بیوی سے بحث میں جیتنے کے بعد گھر سے باہر آرام کر رہے ہیں۔‘

شاہ ویر جعفری کی حس مزاح نے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر سیکڑوں کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں اُن کا کہنا ہے کہ شاہ ویر نے اپنی اہلیہ سے لڑنے کے بعد کے مناظر کو بڑے مناسب طریقے سے بیان کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*