صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

صبا قمر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے جو انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔

صبا قمر کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی تھی۔

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہئیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*