بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔
بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر بانی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ "میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنی کسی ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے۔”
جھانوی نے کہا کہ لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ہونیوالی ہے اور وہ بھی ایک ہفتے کے اندر، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں تو اس وقت کام کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور اس وقت اپنی آئندہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی ریلیز کی منتظر ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل وہ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں
Loading...