شیشہ نہیں فولاد ہیں، ہم پھر الیکشن لڑیں گے اور دیکھیں گے کون آتا ہے: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ  بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ شیشہ نہیں فولاد ہیں ہم، ہم پھر الیکشن لڑیں گے اور دیکھیں گے کون آتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے اسد عمر  نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک طرف تحریک انصاف ڈیڑھ گنا زیادہ ہے اور ہر سروے میں عمران خان مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار تک ہماری حکمت عملی مربوط ہے، سمجھ آتی ہے کہ بیرون طاقت کہتی ہے عمران خان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، دوسرا کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو برا ہے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی جائیں گے اور آصف زرداری کا کلپ چلائیں گے، آصف زرداری نےکہاتھاکہ مہاجربھگوڑے ہیں اور  بھاگ کر آئے تھے، اس کے بعد قومی اسمبلی میں جو میرا جواب تھا وہ چلائیں گے، پھر ہم بتائیں گے، شیشہ نہیں فولاد ہیں ہم، مہاجر کی اولاد ہیں ہم، پھر ہم الیکشن لڑیں گے، دیکھیں گے کون آتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوا اور تین سال میں 11 لاکھ افراد کو بیرون ملک بھی ملازمت ملی، 5 سال میں ایک کروڑ روزگار دینے کا اعلان کیا تھا، اس پر ہمارا  مذاق اڑایا تھا لیکن اگر پالیسیاں ایسےہی چلتی رہیں ، مجھے یقین ہے ایک کروڑ نوکریوں کے قریب پہنچ جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*